29 ستمبر، 2006، 10:44 PM

نماز جمعہ

جہاد اور ايثار كي ثقافت كو فروغ دينا چاہيے // پوپ نے جہالت كي بنا پر ويٹيكن كي آبرو ختم كردي // اقوام متحدہ ميں صدر احمدي نژاد كي موجودگي انقلابي تھي

جہاد اور ايثار كي ثقافت كو فروغ دينا چاہيے // پوپ نے جہالت كي بنا پر ويٹيكن كي آبرو ختم كردي // اقوام متحدہ ميں صدر احمدي نژاد كي موجودگي انقلابي تھي

تہران يونيورسٹي ميں تہران كے عارضي امام جمعہ آيت اللہ جنتي نے تاكيد كي ہے آٹھ سال دفاع مقدس كے بارے ميں جتني گفتگو كي جائے پھر بھي حق مطلب ادا نہيں ہوسكتا انھوں نے كہا كہ جوانوں كو اس بات پر توجہ ركھني چاہيے كہ آج علم و دانش كے ميدان ميں ايران كي پيشرفت اور ترقي انقلاب اسلامي اور دفاع مقدس كي مرہون منت ہے

مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق تہران يونيورسٹي ميں تہران كے عارضي امام جمعہ آيت اللہ جنتي نے تاكيد كي ہے آٹھ سال دفاع مقدس كے بارے ميں جتني گفتگو كي جائے پھر بھي حق مطلب ادا نہيں ہوسكتا انھوں نے كہا كہ جوانوں كو اس بات پر توجہ ركھني چاہيے كہ آج علم و دانش كے ميدان ميں ايران كي پيشرفت اور ترقي انقلاب اسلامي اور دفاع مقدس كي مرہون منت ہے آيت اللہ جنتي نے كہا كہ جب دشمن اس بات كي طرف متوجہ ہوا كہ انقلاب اسلامي نے شاہ كي حكومت كو سرنگوں اور اس كي جگہ اسلامي حكومت كو قائم كرديا ہے تو كہا كہ يہ انقلاب كوئي معمولي انقلاب نہيں ہے اور اس موقع پر انقلاب كے دشمنوں نے تشويش كا اظہار كيا  آيت اللہ جنتي نے كہا دشمن متوجہ ہوگيا كہ انقلاب اسلامي كي بدولت دنيا كے لوگوں كي آنكھيں كھل گئي ہيں  اور ملتيں استقلال ، اميد اور اطمينان كا اظہار كرنے لگي ہيں اور وہ بڑي طاقتوں كے ساتھ مقابلہ كرنےكے لئے كمر بستہ ہوجائيں گي اور ان كو شكست سے دوچار كرديں گي اور عالم اسلام ميں اسلامي  بيداري ان كے لئے بڑي مہنگي ثابت ہوئي آيت اللہ جنتي نے كہا كہ انقلاب اسلامي نے مشرق اور مغرب كے منہ پر زوردار طمانچہ رسيد كيا اور مظلوم قوموں كو بيدار كرنے كے لئے اہم نقش ايفا كيا خطيب جمعہ نے آٹھ سال دفاع مقدس كے شہداء كو خراج عقيدت پيش كيا

News ID 387242

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha